Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیدواروں کی شکایات کے انسداد کے لیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم

اسلام آباد: الیکشن سے قبل ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں خصوصاً مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے قبل از انتخابات دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ تاہم پولنگ کے دوران ایسے الزامات کے انسداد کے لیے الیکشن کمیشن نے اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولنگ کے دوران کسی بھی پارٹی یا انتخابی امیدوار کی جانب سے کسی قسم کی شکایت وصول ہونے کی صورت میں سینٹرل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم کو فعال بنایا گیا ہے۔ جس سے ریٹرننگ افسران ووٹوں کی گنتی سے متعلق امیدواروں کے تحفظات کو فوری دور کر سکیں گے۔ آر اوز کوانتخابی نتائج امیدواروں کو فراہم کرنے سے قبل الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم سیل کوارسال کرنے اور امیدواروں کو تصدیق شدہ نتائج فراہم کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ماضی کی طرح موجودہ انتخابات کے حوالے سے بھی بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی ضابطہ اخلاق اورووٹنگ کے عمل سے متعلق شکایات اور خدشات کا اظہارکیا گیاتاہم الیکشن کمیشن نے ان انتخابات میں تمام جماعتوں کویکساں سہولیات فراہم کرنے بالخصوص نتائج کی فراہمی کیلئے ایک جیسا طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
 
 

شیئر: