Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کا ووٹ کینسل ۔۔۔۔ ؟

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عمارن خان سے وضاحت طلب کرلی اور اس حوالے سے جواب مانگا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمایندوں سے بات کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے فوری جواب طلب کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ پابندی کے باوجدو عمران خان نے میڈیا سے بات کیوں کی اور ووٹ کی راز داری کا خیال کیوں نہیں رکھا؟
واضح رہے کہ عمران خان نے وٹ پر سب کے سامنے مہر لگائی تھی اور بعد ازاں ذرائع ابلاغ سے بات بھی جبکہ میڈیا ٹاک الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ 
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کی رزداری پامال کرنے کی سزا 6ماہ قیداورایک ہزارروپے جرمانہ ہے ، الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو سکتی ہے اورعمران خان کا ووٹ کینسل بھی ہو سکتا ہے ۔

شیئر: