Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

ریاض.... اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر خان ہشام بن صدیق نے سعودی عرب کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر انجینیئر الھیثم بن عبد الرحمن العوھلی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں نے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے لئے ممکنہ مواقع پر روشنی ڈالی۔ سفیر نے بتایا کہ پاکستان، چین پاکستان اقتصادی کوریڈور کے تحت تیزی سے ترقی کررہا ہے جبکہ سعودی عرب کے ویژن 2030 میں ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی انٹیلی جنس کو اہمیت حاصل ہے۔اس لئے ان سیکٹرز میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ سعودی نائب وزیرنے سفیرکے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی اور ڈیجیٹل میدان میں تعاون کی شناخت اور ممکنہ مواقع کے لئے کام کرنے پر زور دیا۔انہوں نے پاکستانی سفیر کو سعودی عرب میں آئی ٹی کے شعبے میں مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران، دونوں نے دیگر سیکٹرزمیں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کی۔

شیئر: