Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

81سالہ جاپانی باشندہ پروفیشنل باڈی بلڈ ر

ٹوکیو:دنیا بھر میں 70 اور80 سال کے افراد ہڈیوں اور گھٹنوں کے درد یا دیرینہ امراض کا شکار ہونے لگتے ہیں لیکن جاپانی شہری 81 سالہ توشی سوکے کا نازاوا باڈی بلڈر اب بھی نہ صرف پوری طرح فٹ بلکہ باقاعدگی سے پروفیشنل باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں حصہ بھی لیتے ہیں۔توشی نے جوانی میں باڈی بلڈنگ کے کئی ایوارڈزجیتے لیکن 34 سال کی عمر میں انہوں نے باڈی بلڈنگ کوخیرباد کہہ دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی 50ویں سالگرہ کے موقع پرآئینے کے سامنے کھڑے ہو کر خود سے سوال کیا کہ کیا میں اب بھی اپنے بدن کو ویسا ہی کسرتی بناسکتا ہوں یا نہیں ؟اس کے بعد انہوں نے دوبارہ جمنازیم کا رخ کیا اور محنت شروع کر دی، غذائی احتیاط سخت کردی اور مسلسل محنت سے اپنے بدن کو دوبارہ ٹھوس بناکر اپنی عمر سے ایک تہائی کم عمر تن سازوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ توشی سوکے کانازاوا نے بتایا کہ وہ گوشت اور مچھلی نہیں کھاتے کیونکہ یہ مشکل سے ہضم ہوتی ہے۔ اس کی جگہ انہوں نے سویابین، چاول اور سوپ کا استعمال شروع کردیا۔ 81 سال کی عمر میں بھی وہ روزانہ 6 گھنٹے ورزش کرتے ہیں۔ ان کا جسم عین تن سازوں کی طرح ہوگیا ہے لیکن ان کی لچک دار جلد عمر رسیدگی کی وجہ سے جھریوں سے بھری ہوئی تھی۔ ان جھریوں کو دور کرنے کے لیے توشی نے خاص قسم کے تیل کی مالش شروع کردی جس میں گھوڑے کی چربی بھی شامل تھی اس سے زیادہ تر جھریاں دور ہو گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 85 سال کی عمر تک باڈی بلڈنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

شیئر: