Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک قانون میں ترامیم ، خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں کمی

جمعرات 26جولائی 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ ٹریفک قانون میں ترامیم ، خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں کمی، جرمانے کی انتہائی حد منسوخ
٭ حج 1439ھ کے بعد معتمرین کا استقبال جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرہوگا
٭ سعودی خواتین حج ٹرمینل اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ممنوعہ اشیاءکی تفتیش پر مامور
٭ باب المندب کے راستے آئل ٹینکرز روانہ کرنے کا عمل معطل کردیا گیا، سعودی وزیر پیٹرولیم
٭ اول درجے کی عدالتوں سے جاری ہونے والے فیصلوں کی تعداد میں 48فیصد اضافہ ہوا، وزارت انصاف
 ٭ شہری خدمات کی وزارت نے سرکاری کارکنان کی مادی ترغیبات اور ترقی کو کارکردگی سے جوڑ دیا
٭ کمشنر جدہ نے ملازمتوں کی سعودائزیشن کے مرکز کا افتتاح کردیا۔ مقامی شہریوں کو روزگار کے 6ہزار مواقع حاصل ہونگے
٭ حوثیوں نے سعودی آئل ٹینکر پر حملہ کردیا، آرامکو نے تیل کی سپلائی معطل کردی
٭ کینیڈا میں فائرنگ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، سعودی عرب کی طرف سے فائرنگ پر اظہار مذمت
٭ پیرس کے مضافات میں دھماکہ خیز مواد لیجانے والی گاڑی پکڑی گئی
٭ قرم کو روس میں ضم کرنے کا روسی فیصلہ ناقابل قبول ہے، امریکی وزیر خارجہ
٭ ترکی نے امریکہ کے ایک پادری کو گھر میں نظر بند کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: