Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی بدستور پہلے نمبر اور ن لیگ دوسری پوزیشن پر

کراچی: گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں ابھی تک غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ہی بدستور اپنے پہلے نمبر پر قائم ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ شب ن لیگ کی جانب سے انتخابی نتائج مسترد کردیے گئے تھے ساتھ ہی پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) سمیت تقریباً تمام ہی سیاسی جماعتوں نے انتخابی شفافیت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو ملک بھر میں 119 سیٹوں پر برتری حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ ن 61 سیٹوں کے ساتھ دوسری اور پیپلز پارٹی 40 نشستوں کے حصول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) 8 نشستوں پر اور متحدہ قومی موومنٹ بھی 8 ہی نشستوں سے برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ اسی طرح گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بھی 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکا ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک جاری کیے گئے نتائج غیر سرکاری اور غیر حتمی ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) 4، مسلم لیگ (ق) 4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے ، قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے ۔
 

شیئر: