Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبدیلی آگئی ،عمران خان آج وکٹری اسپیچ کرینگے

اسلام آباد.. تبدیلی آگئی۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کرلی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 270 نشستوں میں سے تحریک انصاف نے 113، مسلم لیگ (ن) نے 64 جبکہ پیپلز پارٹی نے 45 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ تحریک انصاف ملکی وفاق میں حکومت بنا سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو 129، تحریک انصاف کو 122 اور آزاد امیدواروں کو 31 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 76، تحریک انصاف کو 21 اور ایم کیو ایم پاکستان کو 17 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میںتحریک انصاف 64 نشستوں کے ساتھ آگے ہے ۔ متحدہ مجلس عمل 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور عوامی نیشنل پارٹی 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ آگے ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی 9 اور آزاد امیدوار 8 نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وکٹری اسپیچ تیار کرلیا۔ مشاورت کے لئے پارٹی رہنماوں کو اسلام آبادطلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان بنی گالہ میں مشاورت کے بعد حکومت سازی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
مزید پڑھیں:ن لیگ نے انتخابی نتائج مسترد کردئیے

شیئر: