Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرینگے، چین

بیجنگ ...چین نے عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سوال پر کہ بیجنگ عام انتخابات کے بعد بننے والی حکومت کےساتھ کیسے معاملات طے کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا فریم ورک ہے جو دونوں ملک کی قیادت نے طویل مدت کی ترقی کے اہداف کو مدنظر رکھ کر وضع کیا۔چین عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھے گا ۔ پاکستان میں جاری سی پیک کے منصوبے کسی بنا پر تعطل کا شکار نہیں ہوں گے ۔
مزید پڑھیں:خلفائے راشدین کے دور جیسا نظام حکومت چاہتا ہوں

شیئر: