Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوبارہ گنتی میں جمشید دستی کا امیدوار ہار گیا

مظفرگڑھ: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 270 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد عوامی راج پارٹی کے امیدوار کو شکست ہوگئی جبکہ آزاد امیدار عبدالحئی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ عام انتخابات کے نتیجے میں مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 سے جمشید دستی کی عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حلقے سے شکست کھانے والے آزاد امیدوار عبدالحئی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس میں انہیں کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار عبدالحئی دستی 17 ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے 17 ہزار 717 ووٹ نکلے ہیں جبکہ اجمل چانڈیہ کے 17 ہزار 700 ووٹ ہیں۔ ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبدالحئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔ عوامی راج پارٹی کے اجمل چانڈیہ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ گنتی میں ہمارا نمائندہ شامل نہیں تھا لہٰذا دھاندلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔
 

شیئر: