Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ ٹی ٹی پی سائٹس اب محفوظ نہیں‎

براؤزنگ کو محفوظ بنانے کے لیے کئی سالوں سے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اب گوگل کروم کی جانب سے یہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ گوگل کروم کی نئی اپڈیٹ کروم 68 کے بعد ان تمام سائٹس کوغیرمحفوظ لیبل کیا جائے گا جن میں ایچ ٹی ٹی پی ایس انکرپشن موجود نہیں ہے۔لیبل کو واضح طور پر سائٹ ایڈرس میں لنک سے پہلے جگہ دی جائے گی۔ان تمام سائٹس پر بھی غیر محفوظ کا ٹیکسٹ واضح لکھا جائے گا جو صارفین کے کریڈٹ کارڈ اور پاسورڈ کی انفارمیشن لیتی ہیں۔ کروم 68 اپ ڈیٹ کو جاری کر دیا گیا ہے اور براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد آپ ان تمام تبدیلیوں کو نوٹ کر سکیں گے ۔
 

شیئر: