جدہ .... پروفیسر نگیشور راﺅ کو اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ۔ اگنو یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بڑی جامعات میں ہوتا ہے جوفاصلاتی تعلیم کے لئے مخصوص ہیں ۔ پروفیسر راﺅ اس سے قبل اتراکھنڈ اوپن یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ وہ 2014 سے 2016 تک اگنو میں قائمقام وائس چانسلر کے طور پر بھی متعین رہے جبکہ انہو ںنے اگنو میں ہی پرووائس چانسلر کے طور پر دسمبر 2013 سے نومبر 2014 تک خدمات انجام دیں ۔ وہ نیشل ٹاسک فورس کے چیئر مین بھی رہے ۔ اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے طور پر انکی تعیناتی ایک خوش آئند اقدام ثابت ہو گا۔ اس موقع پر پروفیسر راﺅ کا کہنا تھا کہ اگنو انکے لئے گھر کی حیثیت رکھتی ہے اور وہ خود کو اسکا ایک حصہ سمجھتے ہیں ۔ پروفیسر راﺅ نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری الہ آباد یونیورسٹی سے حاصل کی اور ICWA انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمیٹ اکاﺅنٹینٹس کالی کٹ سے کیا ۔ وہ 8 کتابوں کے مصنف بھی ہیں ۔