Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی طالبات نے مملکت کا قومی ترانہ گایا

ریاض ... امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے ماتحت ٹوکیو میں اسلامک عربک انسٹی ٹیوٹ سے عربی کا کورس کرکے فارغ ہونے والی جاپانی طالبات نے تقریب تقسیم اسناد میں سعودی عرب کا قومی ترانہ گا کر حاضرین کے دل جیت لئے۔ اسکی وڈیو کلپ وائرل ہوگئی۔ ڈاکٹر علی عثمان نے کہاکہ امام محمد بن سعود یونیورسٹی بڑا مقام رکھتی ہے او ریہ دنیا بھر میں علوم و معارف کے چراغ روشن کررہی ہے۔
 

شیئر: