Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہم ملاقاتوں کے لیے شہباز شریف اسلام آباد میں

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان پنجاب میں حکومت بنانے کی دوڑ لگی ہوئی ہے اس دوران دونوں جماعتوں کے رہنما اور سربراہ ہمہ وقت سرگرم ہیں۔ تازہ پیش رفت کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اہم ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کے ساتھ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ شہبازشریف نے اسلام آباد آمد سے قبل نوازشریف سے ملاقات اور ان کی صحت دریافت کرنے کے لیے حکام سے درخواست کی تھی تاہم انہیں تاحال ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف آج سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، ان کی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات ہوگی جس کے لیے شہبازشریف ایاز صادق کے گھرپر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسپتال میں نواز شریف کے علاج میں مشکلات

شیئر: