Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا میں پی ٹی آئی کی جیت پر جشن،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

عوام کو عمران خان سے بہت توقعات ہیں ،اب موقعہ ملا ہے وعدے پورے کریں
جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
    سعودی عرب کے جنوبی صوبے کے تاریخی اور پرفضا مقام ابہا میں مقیم پا کبانوںنے پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی فتح پر جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ عاطف وسیم نے اپنی رہائش پر تقریب منعقد کی او ردوستوںکو مدعوکیا ۔لوگوں نے  مٹھائیاں تقسیم کیں اور کیک بھی کاٹا ۔ انتظار حسین ملک نے عمران خان کو شاندار فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی آپ سے بہت   توقعات ہیں جس تبدیلی کا نعرہ آپ نے لگایا تھا عوام عملی طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔  وطن عزیز سے بدعنوانی کے عفریت کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر کرنا انتہائی اہم ہے جس نے ملک و قوم کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے ۔ عاطف وسیم نے کہا کہ احتساب بلا تفریق ہونا چاہئے۔ قوم نے  عمران خان کو اس منصب تک پہنچا دیا ہے کہ جہاں سے  وہ ملک اور قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ آپ سے اچھے کی امید ہے۔ مرزا سہیل نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن جیتنے کے بعد جو تقریر کی ہے اس میں انکی شخصیت میں نکھار آیا ہے۔ تحمل و بردباری نظر آئی ہے۔ سب کو ساتھ لیکر چلنے کی خواہش  خوش آئند ہے۔ شیخ مقصود، عدیل حسین اور دیگر نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں:- - - - -”بھارت کو جانیے“ کوئز مقابلے کے انعقا د کا اعلان

 

شیئر: