Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام کی شہریت معاملے پر مایاوتی کی برہمی

لکھنؤ۔۔۔۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بی جے پی پر تقسیم کرنے کی سیاست کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے آسام میں برسوں سے آباد مذہبی و لسانی اقلیتوں کی شہریت ختم کرکے نیا مسئلہ کھڑا کردیا جس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ نیشنل رجسٹرآف سٹیزن کی رپورٹ کے مطابق ریاست آسام میں برسوں سے آباد تقریباً40لاکھ سے افراد کی شہریت ختم کردی گئی ۔ اس سلسلے میں   اپنے سیاسی مفاد کیلئے مرکز اور آسام حکومت نے تنگ نظری کا ثبوت دیا۔ انہوں نے اس معاملے میں مرکزی حکومت سے فوری کل جماعتی میٹنگ طلب کے ضروری اور ٹھوس کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -مٹی کے تودہ میں دب کر 5مزدور ہلاک

شیئر: