Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصلاح و مرمت کے ٹھیکوں میں 90فیصد مدیر غیر ملکی

ریاض ....وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ٹھیکے حاصل کرنے والی کمپنیوں میں مدیر اور معاون مدیر سعودی صرف 10فیصد ہیں۔ انجینیئرز کا تناسب 5فیصد ہے۔ سرکاری ادارروں سے اصلاح و مرمت اور نظم و ضبط کیلئے لئے جانے والے ٹھیکوں میں سعودیوں کی تقرری کرانے والی کمیٹی نے تازہ ترین جائزہ شائع کرکے بتایا ہے کہ ان شعبوں میں کارکنان کی مجموعی تعداد 1.272.307ہے۔ ان میں 1.164.751غیر ملکی ہیں۔ سعودیوں کی تعداد 107556ہے۔ سعودائزیشن کی شرح 8.5فیصد ہے۔ نگراں کمیٹی نے سعودائزیشن کا نظام الاوقات جاری کردیا۔
 

شیئر: