Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اختراعات کانفرنس میں پانی کی ضروریات کے لئے معیاری حل کی پیشکش

’پانی کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے معیاری اور منفرد حل پیش کئے جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی واٹر اتھارٹی کے تحت جدہ میں ’پانی کی پائیداری میں اختراع‘ کانفرنس کا انعقاد جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کانفرنس 24 سٹارٹ اپ کمپنیوں مواقع پیش کر رہی ہے جو ریسرچ آئیڈیاز اور تحقیقی منصوبوں کو ایسے اقتصادی اداروں میں تبدیل کرتی ہے جو ملک میں پانی کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے معیاری اور منفرد حل پیش کرتے ہیں۔
ان کمپنیوں کی شرکت ایک عملی قدم ہے جو اتھارٹی کے اس وژن کو مجسم کرتی ہے کہ جدت کاروں اور کاروبار آغاز کرنے والوں کو با اختیار بنایا جائے۔
اس مقصد کے لئے انہیں ایسے تکنیکی انکیوبیشن اور ڈیولپمنٹ پروگرام فراہم کئے جاتے ہیں جو خیال کو ابتدائی مرحلے سے نکال کر ایسی مصنوعات میں تبدیل کرتے ہیں جو پانی کی پیداوار، سمندری پانی کے میٹھا کرنے، پانی کی ترسیل و تقسیم، دوبارہ استعمال اور جدید آبپاشی کی تکنیکوں جیسے شعبوں میں نافذ ہو سکیں۔
یہ تمام منظرنامہ پانی کے شعبے کی سرگرمی اور عالمی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ نئی اختراعات قبول کرنے کی اس کی تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ 24 کمپنیاں دراصل ان ترقیاتی اور انکیوبیشن پروگراموں کا براہِ راست نتیجہ ہیں جن پر اتھارٹی نے گزشتہ دو برسوں کے دوران کام کیا۔
ان پروگراموں نے مختلف پہلوؤں میں معاونت فراہم کی جن میں تکنیکی مدد، ابتدائی نمونوں کی تیاری، کاروباری ماڈل کی تشکیل اور کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے بازار میں داخلے کے لئے تیار کرنا شامل ہے۔
آج کانفرنس میں ان کمپنیوں کی موجودگی حلوں کے تنوع کو نمایاں کرتی ہے، ایسے حل جو پیداوار کی کارکردگی بہتر بنانے، کھارے پانی کو میٹھا کرنے کے پلانٹس میں توانائی کے استعمال کو کم کرنے، پانی کی ترسیلی و تقسیم کے نیٹ ورکس میں ضائع ہونے والے پانی کو گھٹانے، پانی کے دوبارہ استعمال اور اس کی جدید ترین تکنیکی بنیادوں پر صفائی اور سمارٹ آبپاشی کے طریقوں تک پھیلے ہوئے ہیں جو پانی کے استعمال میں بچت اور زرعی شعبے کی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں۔
 

شیئر: