Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مبینہ ریپ کیس: کرکٹر حیدر علی کی معطلی ختم، بنگلہ دیشی لیگ کے لیے این او سی جاری

حیدر علی پر برطانیہ میں چلنے والا ریپ کیس خارج ہو گیا تھا۔ (فوٹو: گیٹی ایمجز)
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر حیدر علی کی عبوری معطلی ختم کر دی ہے۔
حیدر علی رواں برس ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ کے الزامات سے بری ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے کرکٹ نہیں کھیلی تھی۔
پی سی بی نے بدھ کو تصدیق کی کہ حیدر علی کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔
حیدر علی کے ساتھ محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافع اور احسان اللہ بھی کھیلیں گے۔
حیدر علی نے اب تک 35 ٹی20 اور دو ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
واضح رہے حیدر علی پاکستان شاہینز سکواڈ کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے جب ایک برطانوی پاکستانی خاتون نے مانچسٹر سٹی پولیس میں ان کے خلاف ریپ کا الزام درج کرایا تھا۔
پی سی بی نے حیدر علی کو زیرِ تفتیش معاملہ حل ہونے تک معطل کر دیا تھا۔ مانچسٹر پولیس نے 25 ستمبر کو یہ کہتے ہوئے الزامات خارج کر دیے تھے کہ مقدمہ عدالت میں بھیجنے کے لیے کافی شواہد موجود نہیں ہیں۔

شیئر: