Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ نے دوسرا ون ڈے جیت لیا

 
دمبولا:جنوبی افریقہ نے 5 ون ڈے کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان سری لنکا کو باآسانی 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2کی برتری حاصل کرلی۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ کے بولرز میچ کے آغاز سے ہی سری لنکا کے بلے بازوں پر حاوی رہے اور 8وکٹوں پر244تک محدود رکھا۔ ڈک ویلا اور کپتان اینجلو میتھیوز نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب 69 اور 79 رنز بنائے تاہم بڑا اسکور نہ بنا سکے۔پریرا اور جے سوریا نے بھی 19 اور 18 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے فلکوائیو اور اینجڈی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔آسان ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے تجربہ کار اوپنر کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے 91 رنز کا شاندار آغاز کیا تاہم آملہ 43 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ڈی کوک نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 87 رنز بنائے۔کپتان ڈوپلیسس نے 3 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 49 اور ڈومینی نے 32 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب کردیا۔جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے 245 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹیں گنوائیں اور 42.5 اوورز میں ہی 246 رنز بناکر دوسری شکست دے دی۔جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان اگلا میچ 5 اگست کو کھیلا جائے گا۔
 

شیئر: