Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہیلیں صنف مخالف کو متاثر کرنے کیلئے گانے نہیں گاتیں

بفیلو ، امریکہ.....   مقامی سائنسدانوں نے آبی حیاتیات کی عادات و اطوار کے بارے میں تحقیقی کام کے بعد جو نتیجہ اخذ کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ وہیلیں صنف مخالف کو متاثر کرنے کیلئے گانے نہیں گاتیں اور تجربے سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ ان وہیلوں کی  طرف سے آوازیں نکالنے کا مطلب قوت بصارت کو بڑھانا ہوتا ہے۔  جس سائنسی جریدے نے یہ تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ  وہیلیں بالعموم  ایک دوسرے کا محل وقوع جاننے کیلئے  آوازیں نکالتی ہیں اور انکا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ دوسری وہیلوں کو دیکھ لیں کہ وہ کس جگہ اور کہاں ہیں۔ واضح ہو کہ آبی حیاتیات کے سائنسدان عرصہ دراز سے یہ جاننے کی ناکام کوشش کرتے رہے ہیں کہ وہیلوں کے گاناگانے کے پیچھے کونسے عوامل کارفرما رہتے ہیں؟ سائنسدانوں کی جس ٹیم نے یہ رپورٹ جاری  کی ہے اس کے مطابق آوازیں نکال کر وہیلیں اپنے اطراف کی صورتحال پر بھی نظر رکھتی ہیں۔ حیرت انگیز تحقیقی رپورٹ بفیلویونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر ایڈورڈو میرکاڈو کی نگرانی میں مرتب ہوئی ہے جن کا کہناہے کہ وہیلوں کی آوازوں کو اب تک جس طرح گانا گانے کے عمل سے تعبیر کیا جاتا رہا وہ سنگین غلطی تھی کیونکہ وہ گانا گاتی ہی نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -50ڈالر میں خریدا ہوا وائلن ڈھائی لاکھ ڈالر مالیت کا ثابت ہوا

شیئر: