Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار اشتہاری نکلے؟

کراچی ... کراچی کے حلقہ این اے 254 سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار محمد اسلم خان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اشتہاری ملزم ہیں۔ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے ریٹرننگ افسر کے پاس اسلم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے اور انہیں نا اہل قرار دینے کی درخواست جمع کرادی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این اے 254 سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار محمد اسلم خان اشتہاری ملزم ہیں۔ اسلم خان کسٹم کورٹ کے 1997 کے کیس میں اشتہاری ہیں، اس لئے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی کہ اسلم خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے جس کی بنا پر وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔شیخ صلاح الدین کی درخواست پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ رزلٹ سے متعلق تمام کارروائی مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ صلاح الدین نے کہاکہ محمد اسلم کو اشتہاری قرار دینے کا کسٹم کورٹ کا فیصلہ ریٹرننگ افسر کو جمع کرادیا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس، زرداری اور فریال کی پھر طلبی

شیئر: