Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں چند ماہ میں مرسکتا ہوں،عر فان خان

نامور بالی وڈ اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ انہیں کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ مجھے لوگوں کو بتادینا چاہئے کہ مجھے کینسر کی بیماری لاحق ہے اور میں کچھ ماہ میں مرسکتا ہوں۔بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہیں جسے عموماً آنتوں کا سرطان کہا جاتا ہے اور وہ علاج کی غرض سے آج کل لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی صحت میں بہتری بھی آئی ہے تاہم عرفان خان کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی کبھی میرا دل کہتا ہے کہ لوگوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاو¿ں، مجھے یہ بیماری لاحق ہے اور میںاس مرض کے باعث کچھ ماہ کے اندر اندر اس دنیا سے رخصت بھی ہو سکتا ہوں۔ایک انٹرویو میں عرفان خان نے اپنی بیماری کے حوالے سے بتایا ہے کہ میری کیمو تھراپی کے ک±ل 6 سیشن ہیں جن میں سے چوتھا سیشن مکمل ہوچکا ہے جب کہ چھٹا سیشن مکمل ہونے کے بعد اس کا نتیجہ دیکھیں گے کہ یہ مجھے کہاں لے کر جاتا ہے۔عرفان خان نے کہا کہ کسی بھی انسان کی زندگی کی کوئی گارنٹی نہیں۔ جب کہ میرا دماغ ہمیشہ مجھ سے کہتا ہے کہ مجھے یہ بیماری ہے اور میں کچھ مہینوں میں یا ایک دو سال میں مرسکتا ہوں یا پھر میں اپنے دماغ سے یہ باتیں بالکل نکال کر اس طرح جی سکتا ہوں جس طرح زندگی مجھے جینے کا موقع دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ہر وقت منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ پتہ نہیںہوتا کہ آخر میں کیا ہونے والا ہے لہٰذا میں نے اب سوچنا چھوڑ دیا ہے اور نہ ہی کسی فلم کا اسکرپٹ پڑھ رہا ہوں۔
 

شیئر: