Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# شہید پولیس اہلکاروں کا دن

پاکستان میں 4اگست کو نیشنل پولیس ڈے منایا جاتا ہے۔ یہ دن شہید آئی جی صفوت غیور کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے متعدد ٹویٹ کئے گئے۔ 
فرحان خان لکھتے ہیں کہ ہم اس دن اپنی پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شازیہ گل کے پی کے کی پہلی خاتون پولیس افسر تھیں جو 10مئی 2011ءکو نوشہرہ میں بم دھماکے میں ہلاک ہوئیں۔ انہوں نے اپنے پیچھے 9ماہ کا بچہ سوگوار چھوڑا تھا۔ 
عبدالمجید مروت نے تحریر کیا کہ دہشتگردی کی لعنت کیخلاف لڑتے ہوئے شہید ہوجانے والے اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ قوم انکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔
عمر ریاض کا ٹویٹ ہے کہ جس وقت صفوت غیور کو شہید کیا گیا میں انکے ہمراہ ڈیوٹی پر تھا۔ وہ انتہائی سینیئر پولیس افسر تھے۔ ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
کیا پارمر کہتی ہیں کہ صفوت ، طالبان کے خلاف کارروائی میں شہید ہوئے۔قوم کو ان پر فخر ہے۔ میں انہیں سیلوٹ کرتی ہوں اور ان سب پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جو ملک میں امن و امان کے قیام کی خاطر شہید ہوئے۔
محمد اسد کا ٹوئٹ ہے کہ شاید آج نہیں کچھ دیر بعد لوگوں کو علم ہوجائیگا کہ ان کے شہیدوں کی کیا اہمیت ہے۔
علی نواز کا کہناہے کہ ہم مادر وطن کے ان شہید سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے جانیں قربان کیں۔
طلال کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے ایک کانسٹیبل کو اسکی ڈیوٹی کے دوران شکریہ ادا کیا اس نے مجھے گلے سے لگالیا۔ اسکی آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے اورکہاکہ کسی نے پہلی مرتبہ میری خدمات کا اعتراف کیا ہے میں اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں