Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

STCنے خارجی تربیتی پروگرام کیلئے 10کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

ریاض ..... سعودی موبائل کمپنی STCنے بیشتر مقامی کلبز سے10کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ انہیں میڈرڈ اور مانچسٹر تربیتی پروگرام کے لئے بھیجا جائیگا۔ سعودی فٹبال آرگنائریشن کے تعاون سے ابتدائی مرحلے میں 40نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ انہیں دو ہفتے تک میڈرڈ اور مانچسٹر کی اکیڈمیاں بند کیمپ میں صبح و شام تربیت دینگی۔ انہیں انگریزی اور اسپینی زبانوں کی مشق بھی کرائی جائیگی۔ ایس ٹی سی نے اس پروگرام کا آغاز 2008ءمیں کیا تھا۔ مذکورہ کھلاڑیوں میں الہلال کا صرف ایک کھلاڑی شامل ہے اسکا نام احمد العنزی ہے۔

شیئر: