Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب سیلنگ چیمپیئن شپ: سنسنی خیز مقابلوں میں سعودی کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی

مقابلوں کا اختتام ہر شریک ملک کے ایک ایک سیلر پر مشتمل ریس کے ساتھ ہوا (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ میں منعقد ہونے والی اوپٹمسٹ کلاس کی 2026 کی عرب سیلنگ چیمپیئن شپ کے دوران گزشتہ روز جدہ سیلنگ سینٹر میں زبردست مقابلے دیکھنے میں آئے جن میں سعودی سیلرز نے نمایاں نتائج حاصل کیے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ٹیم ریسنگ میں، یو اے ای نے فائنل میں عمان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ مراکش نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
فِلیٹ ریسنگ میں دو سعودی سیلرز نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جو مملکت کے لیے بہترین انفرادی کارکردگی کی علامت ہے۔
مقابلوں کا اختتام ہر شریک ملک کے ایک ایک سیلر پر مشتمل ریس کے ساتھ ہوا جسے مراکشی سیلر نے جیتا۔ یہ چیمپیئن شپ کل تک فلیٹ ریسز کے ساتھ جاری رہے گی جو اوپٹمسٹ کلاس میں انفرادی چیمپیئنز کا فیصلہ کریں گی۔

 

شیئر: