Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بار بار چھا جانے والی دھند میں الباحہ کے پہاڑوں اور پارکس کا دلکش منظر

الباحہ میں دھند، ہلکی بارش، مختلف رنگوں کی روشنیوں اور نسبتاً ٹھنڈے موسم نے دلکش مناظر کو جنم دیا ہے جس کے باعث مقامی افراد اور سیاح پارکس کا رخ کرنے پر مجبور ہوئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق متعدد سیاحتی مقامات الباحہ کے قدرتی حسن اور منفرد ماحول کی عکاسی کرتے ہیں۔ سرسبز اور متنوع جغرافیائی خدوخال اور وسیع و عریض قدرتی مناظر سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
علاقے کے قدیم جونیپر درخت اس کے ماحولیاتی تشخص کا اہم حصہ ہیں جبکہ بار بار چھا جانے والی دھند ایک دلکش قدرتی منظر پیش کرتی ہے جو سیاحوں اور فوٹوگرافی کے شوقین افراد کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔
رغدان اور حسام پارکس میں مختلف اداروں کی جانب سے جامع سہولیات فراہم کی گئیں۔ خوشگوار ماحول میں ٹھنڈے موسم کے ساتھ دھند الباحہ کے درختوں اور جنگلات کے درمیان پھیلتی ہوئی پہاڑوں اور ڈھلوانوں کو اپنی لپیٹ میں لیتی رہتی ہے۔
رغدان اور حسام پارکس کو مختلف اشکال اور سائز کی رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے جس سے یہاں کے مناظر مزید دلکش ہو گئے ہیں۔ سبزہ زاروں، گھنے جونیپر درختوں اور متنوع قدرتی خدوخال کے درمیان یہ روشنیاں پارکس کے حسن کو اجاگر کرتے ہوئے ایک پُرسکون اور خوشگوار ماحول پیش کر رہی ہیں۔

شیئر: