Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرچم لہراتی گاڑیوں، خاندانی اجتماعات اور روایتی کھانوں کے ساتھ یوم الوطنی کا جشن

سبز رنگ سے سجی سڑکوں، سعودی پرچم لہراتی گاڑیوں، خاندانی اجتماعات اور روایتی کھانوں کے ساتھ آج یوم الوطنی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
جدہ میں میرین انجینیئر مھند جارود نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’مجھے سب سے زیادہ وہ منظر پسند ہے جب میری گاڑی کنگ عبدالعزیز روڈ پر ٹریفک میں پھنس جاتی ہے۔ لوگ جشن سے لطف اندوز ہونے اور یہ دیکھنے کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں کہ دوسروں نے اپنی گاڑیوں کو کیسے سجایا ہے۔ ہر شخص اپنے انداز میں جشن مناتا ہے۔‘
جازان میں قومی دن کی تقریبات میں قومی جذبے کے ساتھ مقامی ثقافت بھی نمایاں ہوتی ہے۔ 36 برس کی چار بچوں کی ماں نھلہ ضمیم نے کہا کہ ’سڑکیں اور ساحلی علاقے سبز رنگ سے سج جاتے ہیں۔‘
ریاض کے ایک طالب علم عبداللہ العثیم نے کہا کہ ’میرے لیے سب سے نمایاں بات یہ ہے کہ موجودہ نسل کے وقت کے دوران مملکت میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔ نوجوانوں نے صرف آج کا سعودی عرب دیکھا ہے، اس لیے انہیں اندازہ نہیں کہ اس سے پہلے کیا تھا۔‘
ریستوران خصوصی مینیو اور سبز و سفید رنگ کے کھانے پیش کریں گے جبکہ الخبر کی طالبہ لاما الادریسی نے عرب نیوز کو بتایا کہ وہ کھانوں کے ذریعے قومی دن منائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ’میں حجازی ذائقوں سے متاثر ایک منفرد سعودی میٹھا تیار کر رہی ہوں جس میں روایتی ذائقوں کو جدید انداز میں پیش کیا جائے گا۔‘

شیئر:

متعلقہ خبریں