کراچی...ایم کیو ایم پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیان پر ناراض ہو گئی۔ ایم اکیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے ردعمل میں کہا کہ ہماری حمایت کے بغیر عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔ تحریک انصاف کی قیادت فردوس شمیم کے خلاف کارروائی کرے۔ تحریک انصاف کی قیادت قوم کے سامنے آکر بتائے ان کی کیا مجبوری تھی۔ اگر شروع میں ہی ایسا رویہ رکھا گیا تو آگے مشکلات بڑھ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی پی ٹی آئی سے اتحاد مجبورا کیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے شہری سندھ کے سا تھ اپنی نااہلی اور تعصب کے باعث جو کچھ کیا اس کے بعد ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں تھا ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی مجبوریاں بیان کرنے کے بجائے بتایا جائے کہ تحریک انصاف کراچی والوں کے لئے کیا کرے گی جہاں سے اس نے اتنی بڑی تعداد میں نشستیں جیتی ہیں۔