Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی شریف میں زائر خواتین کیلئے نئی سہولتیں

مدینہ منورہ .... مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے زائرخواتین کی خدمت کے لئے حج موسم میں اپنا دائرہ کار بڑھا دیا۔ زائر خواتین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کردیئے گئے۔ انتظامیہ کی عہدیدار سمیرہ بنت لافی المولد نے عاجل ویب سائٹ سے گفتگو میں توجہ دلائی کہ پہلی بار اس امر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے کہ اگر شعبہ نسواں سے متعلق اصلاح و مرمت کی ضرورت محسوس کی جائے تو اسکی رپورٹ کرکے یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ ایک ادارہ قائم کردیا گیا ہے۔ آن لائن شکایات کا شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے۔ قالین، صفائی اور زمزم کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے والا ادارہ بھی کھولا گیا ہے۔ مسجد نبوی شریف میں زائر خواتین میں سے کسی ایک کو بیماری کی حالت میں فوری طبی امداد کی فراہمی اور اسپتال منتقلی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے اقامہ اور قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر افطار دستر خوان کاسلسلہ بھی شروع کیا ہے۔
 

شیئر: