Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور قلندر کے گلگت میں ٹرائلز

 
گلگت: لاہور قلندر پلیئرز ڈیو لپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں ٹرائلز پیر کو گلگت میں ہورہے ہیں۔ ٹرائلز کی نگرانی کرنے کیلئے چیف سلیکٹر انضمام الحق،ماضی کے عظیم فاسٹ بولر شعیب اختر، یاسر شاہ کے علاوہ لاہور قلندر کے ڈائریکٹر عاقب جاوید، رانا فواد، رانا عاطف اور رانا ثمین گلگت پہنچ گئے ہیں۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پہلی بار گلگت میں ٹیلنٹ کی تلاش کی جارہی ہے۔ پچھلے سال ہم نے سلمان ارشاد کو کشمیر سے تلاش کیا تھا۔ اب گلگت کا کوئی بھی کھلاڑی 5ماہ بعد پاکستان سپر لیگ کھیل سکتا ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ گلگت میں ٹیلنٹ کی تلاش کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں میں کرکٹ کا شوق بھی بڑھانا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ لاہور قلندر نے ٹیلنٹ کی تلاش کا جو بیڑہ اٹھایا ہے۔ امید ہے کہ اس علاقے سے ٹیلنٹ پاکستانی ٹیم میں آئے گا۔ 

شیئر: