Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹو جی پی ریس اٹلی کے آندرے نے جیت لی

 
چیک ری پبلک: جمہوریہ چیک میں موٹو جی پی ریس کا دلچسپ ایونٹ اٹلی کے آندرے نے جیت لیا ۔ اسپین کے لورینزو نے دوسری اور انہی کے ہم وطن مارک مارکوئز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جمہوریہ چیک میں موٹو جی پی ریس کے آغاز میں ہی موٹر بائیکس کی ٹکر نے مقابلے کو سنسنی خیز بنا دیا۔ ٹرافی پر قبضہ جمانے کیلئے دنیا بھرکے ماہر رائیڈرنے شاندار پرفارمنس دکھائی۔ایک دوسرے پر برتری کیلئے شرکاء پرجوش نظر آئے۔ اطالوی رائڈر آندرے نے ساتھی رائڈرز کو آگے نکلنے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔ اسپین کے لورینزو نے دوسری اور انہی کے ہم وطن مارک مارکوئز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شیئر: