Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ریفرنسز،نواز شریف کو بڑا ریلیف

اسلام آباد.. نیب ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا۔ اسلام آبادہائی کورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست منظور کرلی۔ جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2رکنی بنچ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ریفرنسز کا ٹرائل یہیں سے آگے بڑھا یا جا ئے۔ نواز شریف نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکودونوں ریفرنسز نہ سننے کی استدعا کی تھی۔ دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر نے موقف اختیار کیا تھا کہ چارج فریم ہونے کے بعد کیس دوسری عدالت منتقل نہیں کیا جاسکتا۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ استغاثہ نے کیس ثابت نہیں کیا، استغاثہ بار ثبوت منتقل کرنے میں کامیاب ہوگا تو دفاع پیش کریں گے۔ نواز شریف کا موقف ہے کہ ان کا اس جائیداد سے تعلق ہی نہیں۔ جائیداد ان کے بچوں کی ہے جو عدالت پیش ہوئے نہ دفاع پیش کیا۔ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں بھی دستاویزات بچوں نے پیش کیں۔ بچوں کی پیش کی گئی ان دستاویزات کی بنیاد پر نواز شریف کو سزا سنائی گئی ۔ قطری خط تینوں ریفرنسز کے مشترکہ شواہد میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں:جنرل راحیل شریف کو این او سی کس نے دیا؟

شیئر: