Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوٹن کے نظریہ کشش ثقل کی نفی کا انجام ،ہولناک حادثہ

لندن .... گزشتہ چند صدیوں میں کرہ ارض کی خاصیت، ماہیت اور  ہئیت سمجھنے کیلئے جو مختلف نظریات سامنے آئے ہیں ان میں نیوٹن کا نظریہ کشش ثقل سب سے زیادہ  اہمیت رکھتا ہے اور اسکی عملی افادیت بھی پوری دنیا تسلیم کرچکی ہے مگر یہ دنیا بھی عجیب ہے۔ کچھ لوگ فطرتاً ایسے ہوتے ہیں کہ کسی بات کو خاطر میں نہیں لاتے۔ ایسے ہی لوگوں میں وہ بھی ہوتے ہیں  جو مسلمہ نظریات کی نفی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں۔ شاید برازیل کا رہنے والا نامعلوم موٹر سائیکل سوار بھی انہی لوگوں میں شامل تھا جسے اندازہ ہی نہیں تھا کہ زمین کتنی کشش کرتی ہے اور آخر کیا وجہ ہے کہ ساری چیزیں لوٹ کر زمین پر آتی ہیں۔ اس لاعلمی اور غفلت کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے وقت  قریب سے گزرنے والی کار کے پاس پہنچ گیا اور حیرت انگیز طور پر  کار سے جاٹکرایا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے  موٹر سائیکل پر اس شخص کی گرفت بہت کمزور پڑچکی ہے۔ اس نے کئی بار گزرتی کار سے فاصلہ رکھنے کی بھی کوشش کی مگر شاید جس  ٹریک سے کار گزر رہی تھی وہ اس  سڑک سے چند انچ نیچے تھی جہاں وہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ نظریہ کشش ثقل کی وجہ سے وہ بار بار کار سے دور ہونے کی کوشش کرتا اور پھر کار کے قریب پہنچ جاتا۔ ایک مرحلہ ایسا بھی آیا جب موٹر سائیکل سوار نے کار کو اپنی بائیں ٹانگ سے دھکا دینے کی بھی کوشش کی اور یہی وہ لمحہ تھا جب حادثہ ہوگیا۔ اسے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ یہ حادثہ کیسے ہوا اور اس نے کہاں غلطی کی۔ اگر وہ کشش ثقل کا نظریہ سمجھ لیتا تو شاید اس ہولناک حادثے سے بچ جاتا۔ اس حادثے کی وڈیو دو دن قبل ہی جاری ہوئی ہے اور لوگوں کو ایک بار پھر سے نیوٹن کا نظریہ سمجھنے کی دعوت دے ری ہے۔

مزید پڑھیں:- - - -پرتگال کے جنگلات میں پراسرار آتشزدگی، برطانوی سیاحوں ا نخلاء

شیئر: