Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راؤ انوار کی ضمانت منسوخ کی جائے‘ درخواست

کراچی:  نقیب اللہ قتل کیس میں مقتول کے والد کی جانب سے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے عدالت عالیہ سندھ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نقیب اللہ کے والد محمد خان نے وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے راؤ انوار کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راؤ انوار قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے اور مدعی کے وکیل کو سنے بغیر ہی ملزم کی ضمانتیں بھی منظور ہو گئی ہیں جس سے انصاف کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ راؤ انوار کی ضمانتیں منسوخ کرکے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ راؤ انوار کے خلاف 2 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں ملزم کی ضمانت منظور کی ہے ۔

شیئر: