Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کیخلاف سوئس مقدمات کھلیں گے ؟

اسلام آباد...نیب نے این آر او کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ۔ جس میں کہا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف سوئس مقدمات دوبارہ نہیں کھل سکتے ۔حکومت کی جانب سے مقررہ وقت میں اپیل دائر نہیں کی گئی۔ نیب نے جواب میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ حکومت نے آصف زرداری کیخلاف مقدمات کھولنے کی اپیل مسترد کی پاکستان ۔کی اپیل زائد المیعاد ہو چکی تھی۔ ستمبر 2012ءمیں نیب نے انکوائری بند کر دی۔ نیب نے کہا کہ آصف زرداری کیخلاف زیرِ التوا مقدمات کی تفصیلات لف ہیں۔ احتساب بیورو سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ این آر او سے مالی نقصان کے حوالے سے کوئی ریکارڈ نہیں اور نہ ہی ملکی خزانے کو نقصان کا اصل تخمینہ موجود ہے۔ اس حوالے سے مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ نیب کے جواب میں کہا گیا کہ سابق اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم کیخلاف تحقیقات کی گئیں لیکن ان پر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں قومی مصالحتی آرڈیننس سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ این آر ا و سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا، قانون بنانے والوں سے رقم وصول کی جائے۔
مزید پڑھیں:زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل

شیئر: