Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں فارماسسٹ کی تعداد 29ہزار،سعودی 28فیصد

ریاض.....   2018ءکی پہلی سہ ماہی تک مملکت میں کام کرنے والے فارماسسٹ کی تعداد 29ہزار تک پہنچ گئی۔ ہیلتھ اسپیشلسٹ کونسل نے یہ رپورٹ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان میں سعودی فارماسسٹ 28.44فیصد ہیں۔ انکی تعداد 8.2ہزار ہے جبکہ غیر ملکی فارماسسٹ 20.800 ہیں اور انکا تناسب 71.56فیصد ہے۔ کونسل نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ 5برسو ں کے دوران (2018تا 2022) سعودی فارماسسٹ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔12ہزار 377نئے فارماسسٹ سعودی جامعات سے فارغ ہونگے ان میں 6668لڑکیاں اور 5709 لڑکے ہونگے۔
تصویر بشکریہ الاقتصادیہ

شیئر: