Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائر پر ”کفاءة“ اسٹینڈرڈ کارڈ پڑھنے کا طریقہ

ریاض ... سعودی ادارے نے واضح کیا ہے کہ عمدہ ٹائر موسم گرما میں شدید درجہ حرارت برداشت کرتے ہیں۔ یہ موسم سرما میں بارش کے بعد سڑک پر جم کر چلتے ہیں جبکہ غیر معیاری ٹائر گاڑی اور اس پر سوار افراد کیلئے خطرات کا باعث بن جاتے ہیں۔ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بتایا گیا کہ عمدہ قسم کے ٹائر ہی استعمال کئے جائیں۔ انکی بدولت پیٹرول بھی کم خرچ ہوتا ہے اور گاڑی کی فرضی عمر بھی بڑھ جاتی ہے۔ ٹائر خریدنے سے قبل تکنیکی خصوصیات سے واقفیت ضروری ہے۔ ہر ٹائر پر اس کی عمدگی کو اجاگر کرنے والی خصوصیات تحریر ہوتی ہیں۔ بعض دکاندار اسٹینڈرڈ کارڈز کے کوائف میں ردوبدل کردیتے ہیں۔ خریداروں کا فر ض ہے کہ وہ کارڈ میں درج خصوصیات کے صحیح ہونے کی بابت اطمینان ضرور کریں۔ ٹائر خریدنے سے قبل اسمارٹ فون کے کیمرے سے کیو آر کا فوٹو لے لیں اور پھر ”تاکد“ پروگرام ڈاﺅن لوڈ کرکے اس کی حقیقت دریافت کرلیں۔ یہ پروگرام سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کا جاری کردہ ہے۔ اس کے بعد کیمرے کے ذریعے کیو آر مٹا دیا جائے۔ وہ اسے سینٹرل سسٹم کے حوالے کردیگا اور موبائل پر اس کی حقیقت منکشف کردیگا۔
 

شیئر: