Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج عودہ پر گئی فیملی کو واپس بلائے بغیر’’ نہائی‘‘ لگا سکتے ہیں

    ریاض- - - - سعودی محکمہ پاسپورٹ نے  واضح کیا ہے کہ  خاندان کا سربراہ بیرون مملکت  خروج و عودہ پر موجود اہل و عیال  کا خروج نہائی  لگا سکتا ہے۔  فیملی فیس  کا بوجھ برداشت نہ کرسکنے والے  تارکین وطن  خروج وعودہ پر گئے ہوئے  اہل و عیال  کو واپس بلائے بغیر" نہائی" لگا سکتے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ سے سعودی عرب میں مقیم ایک غیر ملکی نے  آن لائن  استفسار کیا تھا کہ  اس کے  اہل خانہ  خروج وعودہ پر  وطن گئے ہوئے ہیں ،  ابھی تک سعودی عرب سے باہر ہیں  اور وہ  انہیں واپس  بلانا نہیں چاہتا ، اس کے حالات  اس بات کی اجازت نہیں دے رہے کہ  اہل و عیال مملکت واپس آکر اس کے ہمراہ قیام کریں۔  کیا وہ  اپنے بیوی بچوں کا  مملکت سے باہر ہونے کی حالت میں  خروج نہائی  لگا سکتا ہے یا نہیں؟ مقیم غیر ملکی نے  اس  امر کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی تھی کہ اس کے مالی حالات  اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ اہل  و عیال کو  مملکت واپس بلاکر  خروج نہائی پر وطن بھجوائے۔  محکمہ پاسپورٹ نے اس کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ  فیملی کا سربراہ  بیوی بچوں کا خروج نہائی  ایسی صورت میں بھی لگا سکتا ہے جبکہ وہ  خروج وعودہ پر گئے  ہوئے ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی وزیر حج سے سفیر پاکستان کی ملاقات
 

شیئر: