Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضل الرحمان جشن آزادی منانے کے مخالف؟

اسلام آباد... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوم آزادی نہیں کچھ اور منا رہے ہیں۔ مراعات چھن جانے سے مولانا صاحب حواس باختہ ہو گئے ۔ شکست سے ان کی دنیا اجڑ گئی۔ اس لئے انہیں پوری قوم کی خوشی بھی اچھی نہیں لگ رہی ۔ وہ مایوسی اور سوگ کی کیفیت میں ہیں۔ ویڈیو بیان اور ٹی وی انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ اگر کچھ دشمن ِ پاکستان جشن آزادی کے خلاف ہیں تو ہم پہلے سے بھی زیادہ جوش سے اس مرتبہ جشنِ آزادی منا کر انکے عزائم کام بنا دیں گے۔ 13اگست کی شب لال حویلی کے باہر تاریخی جشن ہو گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان بننے کے بھی مخالف تھے آج عزت دار بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کے بیان کی تائید متوقع تھی کیونکہ جس شریف خاندان کا ہیرو مجیب الرحمن ہو اس سے کسی اچھے کی امید بھی نہیں رکھی جا سکتی۔
مزید پڑھیں:ہمیں کیوں ہرایا گیا

شیئر: