دوحہ( دانیال احمد)موسم سرما کے شروع ہوتےہی قطر کے تمام شاپنگ مالز میں گرم کپڑوں پر سیل لگ گئی۔ مقامی اور غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد نے سردیوں کی خریداری کے لیئے مختلف مالز کا رخ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیل کی وجہ سے انہیں سردیوں کے کپڑے اور دیگر اشیا بہترین کوالٹی اور مناسب قیمت میں باآسانی مل گئیں۔ پاکستانی نوجوان اور بچے نئے ڈیزائنز کی جیکٹیں اورگرم کپڑے خریدنے میں مصروف ہیں۔