ریاض.... ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بینکوں کے صارفین کو لوٹنے والے 3 رکنی یمنی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے 29 وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بارے میں شہر کے مختلف علاقوں میں مقدمات درج تھے جن میں کہا گیا تھا کہ نامعلوم افراد بینکو ںسے نقد رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹ لیتے ہیں ۔ ملزمان کی گرفتا ری کےلئے پولیس پارٹی تشکیل دی گئی جنہو ںنے ان کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس پارٹی مختلف مقامات کی نگرانی کرتی رہی بالاخر گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کرلیا گیا جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کروا دی ۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی 29 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ۔ ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پراسیکیوشن جنرل کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان سے تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد انکا چالان عدالت میں پیش کیاجائےگا۔