Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاموں میں نفاست لائیں ‎

کیا آپ کے لیے لیموں فریج میں لمبے عرصے تک رکھے رہنے کے باعث خراب ہو جاتے ہیں ؟ کیا آپ انہیں لمبے عرصے تک محفوظ اور استعمال کرنا چاہتی ہیں ؟ تو پھر لیموں کو ایسے ہی فریج میں نہ رکھیں بلکہ ایک پیالے میں پانی لیں اور اس میں لیموں رک کر فریج میں رکھ چھوڑیں ۔ لیموں تین ماہ تک خراب نہیں ہوں گے ۔
 کیا آپ نے کبھی اس بات پر توجہ دی کہ تازہ لیموں کاٹنے پر اس میں سے کم رس کیوں نکلتا ہے ؟ دراصل بات یہ ہے کہ لیموں کو غلط انداز میں کاٹنے پر اس سے رس کم حاصل ہوتا ہے ۔ لیموں کو دو ٹکڑوں میں کاٹنے کے بجائے چاروں اطراف سے کاٹنا زیادہ بہتر ہے ۔ لیموں کو سیدھا کریں اور پہلے دائیں ، بائیں پھر سامنے اور پیچھے کے چار حصے کاٹ لیں ۔ اس طرح لیموں کے بالکل درمیان کا حصہ جس میں بیج ہوتے ہیں وہ علیحدہ ہوجائے گا ۔ 
اگر آپ اسکریمبلڈ انڈے بنا رہی ہیں تو خیال رکھیں کہ انہیں تیز آنچ پر فوری طور پر پکانے کی کوشش نہ کریں ۔ پروٹین سے بھرپور کوئی بھی چیز تیز آنچ پر پکانے سے اچھے اثرات مرتب نہیں کرتی ۔ لہٰذا نرم خوش ذائقہ اسکریمبلڈ ایگ پکانے کے لئے دھیمی آنچ پر آہستہ آہستہ پکائیں ۔ 
چاکلیٹ چپ کوکیز تیار کرنے کے بعد ان پر نمک چھڑکنا لذت کو دوبالا کردیتا ہے ۔ کوکیز کو تیار کرنے کا درست انداز یہی ہے کہ بیک ہونے کے بعد اس پر فوراً ایک چٹکی نمک ڈال دیا جائے ۔
میش آلو بنانے کے لیے خواتین آلو ابال کر اس میں  کریم ، مکھن ، زیتون کا تیل اور لہسن وغیرہ ملاتی ہیں  جبکہ ان کو بہترین انداز میں تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ  آپ آل کو چوپ کر کے اس میں مکھن ، کریم ، زیتون کا تیل اور لہسن وغیرہ شامل کر کے  ہلکی آنچ پر ابال لیں .  اس ترکیب سے تمام ذائقے آلو میں اچھی طرح جذب ہو جائیں گے  اور مزہ دوبالا ہو  جائے گا. 

شیئر: