Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے زیادہ عازمین انڈونیشیا اور پھر پاکستان سے آئے، الفیصل

    مکہ مکرمہ-- - - -  گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے واضح کیا ہے کہ مکہ اور مشاعر مقدسہ ڈویلپمنٹ رائل اتھارٹی کا قیام مقامات مقدسہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے والا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون مملکت سے منگل 14اگست تک آنے والے عازمین کی تعداد 15لاکھ 21ہزار 918ہو گئی۔ سب سے زیادہ عازمین انڈونیشیا سے آئے ہیں۔ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد ہندوستان ، بنگلہ دیش، ترکی اور ایران کے عازمین کا نمبر ہے۔ وہ مزدلفہ میں ہنگامی رہائشی مرکز میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک داخلی عازمین کیلئے 224655حج اجازت نامے جاری کئے جا چکے ہیں۔87فرضی معلمین پکڑے گئے ہیں۔ حج قواعد و ضوابط کی 355453خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں۔ غیر قانونی عازمین کو غیر قانونی طریقے سے حج مقامات پہنچانے والے 2760افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ کے اطراف قائم چوکیوں سے 157335گاڑیاں واپس کی گئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ تمام حج ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر مشترکہ ٹیم کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت کام تیزی سے انجام پا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بجلی کا بل 400ریال کی حد عبور کرنے پر کنکشن کاٹ دیا جائے گا، کمپنی

شیئر: