Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینا اچھی بیوی تھیں، کرن سے شادی خوش قسمتی ہے ، عامر خان

بالی وڈ اسٹار عامر خان اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنا زیادہ پسند نہیں کرتے مگر اب پہلی بار انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔چینی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے اپنی دوسری بیوی کرن راﺅ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری کرن سے پہلی ملاقات فلم ”لگان “کی تیاری کے دوران ہوئی، وہ اس وقت اسٹنٹ ڈائریکٹرز میں سے ایک تھیں مگر فلم کے دوران ہمارا کوئی تعلق نہیں بنا ۔جب میری پہلی بیوی سے علیحدگی ہوئی تو اس مشکل وقت میں کرن کا فون آیا اور میں اس سے کافی دیر تک بات کرتا رہا۔ جب میں نے فون بند کیا تو خود سے کہنے لگا کہ واقعی اس سے بات کرکے مجھے کتنی خوشی ہوئی ہے۔اس فون کال کے بعدمیرے اور کرن راﺅ کے درمیان رشتہ بن گیا ۔ہم 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔پہلی بیوی رینا دتہ سے علیحدگی کے 3 سال بعد عامر خان نے دوسری شادی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں کرن کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ میں خوش قسمت ہوں کہ وہ میری زندگی میں شامل ہے۔اپنی پہلی بیوی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بھی بہت اچھی تھیں، کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ تعلق چل نہیں پاتا مگر میں ان سے محبت اوران کا احترام کرتا ہوں۔ ہم دونوں ایک پراجیکٹ میں اکٹھے کام کررہے ہیں اور وہ اس کمپنی کی سی ای او ہیں۔
 

شیئر: