Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فوج کی کارروائی ، حوثیوں کامیزائل سسٹم تباہ

 جازان.... عرب اتحادی افواج کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ اتحادی فوج نے صنعاءمیں ایران نواز حوثی ملیشیاءکا فضائی میزائل سسٹم " سام 6 " تباہ کر دیا ۔ جنرل المالکی نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے حوثی ملیشیاءکو ہر طرح کی کمک مسلسل فراہم کی جارہی ہے جن میں میزائل اور دفاعی یونٹ شامل ہیں جس سے خطے میں سمندری اور فضائی ذریعے سے اہل یمن کو پہنچائی جانے والی امدادی سرگرمیاں انتہائی مخدوش ہو چکی ہیں ۔ جنرل المالکی نے مزید کہا کہ ہم اس امر کے پابند ہیں کہ دہشتگرد تنظیموں کو خطرناک اسلحہ کے حصول کو ناکام بنائیں جس سے وہ فضائی اور سمندری جارحیت کے مرتکب ہوتے ہیں ۔

شیئر: