Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ امور حرمین کی جانب سے تمام حجاج کو چھتریوں کا تحفہ

مکہ مکرمہ..... ادارہ امور حرمین کی جانب سے حجاج کرام کے لئے چھتریوں کا بندوبست کیا ہے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ”حجاج کی خدمت ہمارے لئے باعث افتخار “ کے عنوان سے جاری پروگرام کے تحت ہر حاجی کو مشاعر مقدسہ میں چھتری فراہم کی جائے گی تاکہ ایام حج میں وہ اس کا استعمال کریں اور دھوپ کی شدت سے بچ سکیں ۔ ادارہ امور حرمین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضیوف الرحمان کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے جس کے تحت ہماری کوشش ہوتی ہے کہ حجاج کرام کی ہر طرح سے خدمت کی جائے تاکہ وہ آرام اور سکون سے فریضہ حج ادا کریں ۔ اس ضمن میں ادارہ کی جانب سے حجاج کرام کو چھتریاں فراہم کی جارہی ہیں ۔ مشاعر مقدسہ میں دھوپ سے بچنے کےلئے چھتری کا استعمال ضرور کریں تاکہ سن اسٹروک سے بچا جاسکے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حجاج کرام بلا ضرورت دھوپ میں زیادہ دیر نہ رہیں اگر خیمہ سے باہر جائیں تو چھتری لازمی اپنے ہمراہ رکھیں ۔ 
 

شیئر: