Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت ماحولیات کی جانب سے عید قرباں پر آگاہی مہم

ریاض.... وزارت ماحولیات پانی اور زراعت کی جانب سے عید قرباں کے حوالے سے لوگوں کومویشیوں کے بارے میں آگاہی مہم جاری ہے ۔ اس ضمن میں وزارت نے مملکت کے 25 شہروں میں اپنے ذیلی ادارے قائم کئے ہیں جہاں ویٹنری ڈاکٹرز اور عملہ لوگوں کو عید قرباں کےلئے مویشی خریدنے سے قبل کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں ۔ ادارہ حیوانیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابراہیم کا کہنا تھا کہ عید کےلئے مویشی خریدنے سے پہلے لوگوںکو چاہئے کہ وہ مقررہ ہدایت ناموں پر عمل کریں ۔ اس ضمن میں وزارت ماحولیات نے آگاہی فراہم کرنے کےلئے ہینڈبلز بھی تیار کئے ہیں جن میں جملہ ہدایات درج ہیں جنہیں پڑھ کر بہتر مویشی خریداجاسکتاہے ۔ ڈاکٹر ابراہیم کا کہنا تھا کہ مویشی خرید کر ذبح کروانے کے بعد اس کے گوشت کا معائنہ ویٹنری ڈاکٹر سے ضرور کروائیں تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جاسکے کہ گوشت وبائی امراض سے خالی ہے ۔ 
 

شیئر: