Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر کا سیاست میں آنے کا فیصلہ

 
نئی دہلی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی سے متاثر ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان پہلے شخص ہیں جو کرکٹ کے بعد سیاست میں آئے اور ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے اور اب ایک ہندوستانی کرکٹر نے بھی ان سے متاثر ہوکر سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بلے باز گوتم گمبھیر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی کیریئر کے آغاز کا ارادہ رکھتے ہیں۔ حکمراں جماعت بی جے پی نے بھی گوتم گمبھیر کو دہلی سے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کا عندیہ دیا ہے جبکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔ گوتم گمبھیر ہند کی جانب سے 58 ٹیسٹ اور 147 ون ڈے میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 20 سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 9 ہزار 392 رنز بنائے۔ 

شیئر: