Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: پیسے کے لین دین پر ماں بیٹے کا قتل

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کی دلشاد کالونی کے ایک فلیٹ سے ماں بیٹے کی لاش برآمد ہونے پر علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔انڈین اپارٹمنٹ میں ہونیوالے ماں بیٹے کے قتل کی گتھی کو پولیس نے چندگھنٹے میں سلجھا لیا۔پولیس نے اس دُہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیااور دیگر کی تلاش جاری ہے۔ خاتون کودھار دار آلے سے قتل کرکے لاش بستر میں چھپادی جبکہ بیٹے کی لاش باتھ روم سے برآمد ہوئی۔قاتل فلیٹ میں تالا لگا کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔پولیس کے اعلیٰ افسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دُہرے قتل کے ملزمان روی ملہوترا کے دوست ہیں۔ ان میں سے ایک نے ان کی ماں سے کچھ رقم ادھار لی تھی ۔ پیسے کے لین دین کے تنازع کے بعد ہی یہ واردات انجام دی گئی ۔ پولیس نے عمارت میں لگے سی سی ٹی کیمرے کی فوٹیج کی بنیاد پر روی کے دوستوں کا سراغ لگایا اور اس کے دوست کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا۔ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے ماں بیٹے کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ملک کی معیشت غلط ہاتھوں میں ہے، پی چدمبرم

شیئر: