Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام بہترین اخلاق اختیار کرنے کا حکم دیتا ہے، خطبہ حج

عرفات:امام وخطیب مسجد نمرہ شیخ حسین بن عبد العزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ اسلام اپنے ماننے والوں کو بہترین اخلاق اختیار کرنے کا حکم دیتا ہے۔ رسول اکرم نے کا فرمان ہے کہ تم میں سے بہترین وہ ہیں جن کے اخلاف بہترین ہوں۔ وہ لاکھوں فرزندگان اسلام کو میدان عرفات میں حج کا خطبہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امت واحدہ ہے جو ہدایت اور صلاح پر جمع ہوتی ہے۔ اسے چاہئے کہ گمراہ ، بغض اور عداوت سے دور رہے ۔ یہ ایک کتاب کو ماننے والی، ایک نبی پر ایمان لانے والی، ایک قبلہ اختیار کرنے والی اور ایک ہی گھر کی طرف حج کرنے والی ہے۔ حج عظیم فریضہ ہے ۔ یہ اس شخص پر فرض ہے جو یہاں پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو۔ حج کے تمام مناسک میں رسول اکرم کی پیروی اختیار کرنی چاہئے۔ 
(نوٹ: حج کا تفصیلی خطبہ کچھ دیر بعد جاری ہوگا)
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: